Home  » Jobs  » Business & Management  »Listing #732

Prime Minister's Kamyab Jawan Hunarmand Pakistan Program 2020

Posted Jan 10, 2020 | Hits: 235
Country: Pakistan

Prime Minister's Kamyab Jawan Hunarmand Pakistan Program 2020 - Complete Details In Urdu


 پروگرام کا تعارف


"ہنر سب کے لئے " ُاس پروگرام کی اہم سکیموں کا حصہ ہے جس کا افتتاح جناب عمران خان وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے کیا ہے اس سکیم کے تحت نوجواں نسل کو اپنے متعلقہ شعبہ تعلیم میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔ یہ سکیم فنی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے 14 شعبوں پر مشتمل ہے جس سے پورے ملک کے تمام شہروں بشمول ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے ضم شدہ اضلاع مستفید ہونگے .



درخواست جمع کرانے کے 2 طریقے ہیں۔




آن لائن درخواست



مرحلہ نمبر 1

پیش کردہ شعبہ جات میں سے اپنے منتخب کردہ شعبہ کے بٹن کو دبا کر آپ اس پروگرام کا مطالعہ کریں ۔

آپ جس ٹریڈ میں دلچسپی رکھتے ہیں اس کو لکھ کر یا پہلے سے موجود ٹریڈ کے بٹن کو دبا کر اُسے تلاش کر سکتے ہیں جس کے بعد تمام ادروں کے نام ، ٹریڈ کے نام ، اضلاع کے نام ، شفٹ اور سیٹوں کی تعد اد ظاہر ہو جائے گی ۔

صوبے اور ضلع کے نام پر کلک کرکے آپ کو اپنے متعلقہ ضلع کے اداروں میں پیش کردہ پروگرامز کی دائیں جانب ونڈو تک رسائی ہو جائے گی ۔ جس سے آپ کو اپنے ضلع کے اداروں کے نام اور ان میں پیش کردہ ٹریڈز کے متعلق آگاہی ہو گی۔


مرحلہ نمبر 2

اپنی پسند کے پروگرام تلاش کریں۔

اپنے منتخب کردہ پروگرام کے سامنے اپلائی بٹن پر کلک کریں۔

فارم میں موجود مطلوبہ تفصیلات کا اندراج کرتے ہوئے اسے محفوظ کریں

اسی فارم کو بعد میں استعمال کے لئے پرنٹ بھی کریں ۔


مرحلہ نمبر 3

آپ اپنی درخواست کی موجود ہ کاروائی/سٹیٹس کے متعلق جاننے کے لئے (درخواست کی تلاش ) کے بٹن کو دبا کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ جس کو دبانے کے بعد آپ اپناقومی شناختی کارڈ نمبردرج کریں گے اور مطلوبہ معلومات دستیاب ہو جائیں گی۔


آف لائن درخواست


مرحلہ نمبر 1

پیش کردہ پروگرامز میں سے اپنے منتخب کردہ ٹریڈ / پروگرام کے بٹن کو دبا کر آپ اس پروگرام کا مطالعہ کریں ۔

آپ جس ٹریڈ میں دلچسپی رکھتے ہیں اس کو لکھ کر یا پہلے سے موجود ٹریڈ کے بٹن کو دبا کر اُسے تلاش کر سکتے ہیں جس کے بعد تمام ادروں کے نام ، ٹریڈ کے نام ، اضلاع کے نام ، شفٹ اور سیٹوں کی تعد اد ظاہر ہو جائے گی ۔

صوبے اور ضلع کے نام پر کلک کرکے آپ کو اپنے متعلقہ ضلع کے اداروں میں پیش کردہ پروگرامز کی دائیں جانب ونڈو تک رسائی ہو جائے گی ۔ جس سے آپ کو اپنے ضلع کے اداروں کے نام اور ان میں پیش کردہ ٹریڈز کے متعلق آگاہی ہو گی۔
2
مرحلہ نمبر 2

ڈاؤن لوڈ اپلیکشن فار م بٹن پر کلک کریں ۔

فارم کو بغور جائزے کے بعد بھریں اور اپنی متعلقہ معلومات فراہم کریں

تعلیمی اسنا د کے ہمراہ ایک عدد تصویر منسلک کریں ۔

تمام کاغذات کی ایک عدد نقل مذکورہ ادارے میں جمع کروائیں ۔
3
مرحلہ نمبر 3

آپ اپنی درخواست کی موجود ہ کاروائی/سٹیٹس کے متعلق جاننے کے لئے (درخواست کی تلاش ) کے بٹن کو دبا کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ جس کو دبانے کے بعد آپ اپناقومی شناختی کارڈ نمبردرج کریں گے اور مطلوبہ معلومات دستیاب ہو جائیں گی۔

ملک بھر کے 500 سے زائد معیاری اداروں (یونیورسٹیز ٹیکنیکل انسٹیٹیوں اور انڈسٹریل پٹ) میں 200 سے زیادہ ہائی ٹیک اور روایتی شعبہ جات کورسز میں داخلے کا اعلان جن میں ہائی ٹیک ٹیکنالوجیز ,Artificial Intelligence, Cloud Computing) (.Mechatronics etc اور روایتی ٹریننگ (. Plumbing, Welding etc) میں 3 اور 6 ماہ کے دورانیہ کے مفت کورسز کروائے جارہے ہیں۔ داخلہ فارم ، ادارے اور کورسزکی تفصیل درج ذیل ویب سائٹس کے ایڈریس پر موجود ہیں۔

 www.navttc.org www.skills.kamyabjawan.gov.pk

ہدایات: | ، ہائی ٹیک ہائی اینڈ ( High- TECH / High - End ) اور روائتی شعبہ جات (Conventional) میں تربیت کے خواہش مند امیدوار درخواست فارم میں دیئے گئے نیوٹیک کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔ جمع شدہ آن لائن درخواست کی کاپی بمعہ پاسپورٹ سائز دو تصاویر تعلیمی اسناد اور شناختی کارڈ کی کاپی متعلقہ ادارے میں مقررہ تاریخ سے پہلے جمع کروائیں۔ و آن لائن درخواست جمع کروانے کا طریق کار درج شدہ پوری تفصیل سے واضح کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مطلو بہ داخلہ فارم اسی پوٹل سے ڈاؤن لوڈ یا متعلقہ ادارے سے وصول اور پر کر کے پاسپورٹ سائز دوتصاویر تعلیمی اسناد اور شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ متعلقہ ادارے میں مقررہ تاریخ سے پہلے بھی جمع کروائیں۔ و درخواست جمع کروانے کے بعد امیدوار، انٹرویو کے لئے متعلقہ ادارے سے رابطے میں رہیں۔ ، تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات کی نقول کا تصدیق شدہ ہونا ضروری نہیں ہے۔ تاہم اصلی دستاویزات بوقت انٹرویو ہمراہ لائیں۔ و ہ کورس کے لئے داخلے کی بنیادی علی اہلیت نیوٹیک کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ درخواست فارم بمعه شناختی کارڈ اور علمی اسناد متعلقہ ادارے کو بتات 24 جنوری 2020 تک جمع کروائیں۔

hunarmandpakistan2020

KAMYAB JAWAN


Email
Go to top